ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

فوج رینجرز کے خلاف تقریر،الطاف حسین پر متعدد مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک فوج اور رینجرز سے متعلق اشتعال انگیز بیانات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف سندھ کے مختلف شہرو ں تیس مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاک فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر سخت عوامی ردِعمل دیکھنے میں آیا، شہری غداری ، دہشتگردی ،اشتعال انگیزی اور دھمکیاں دینے کے مقدمات درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

جیکب آباد کے ایئرپورٹ، دوداپور اور سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، حیدرآباد کے فورٹ تھانے، خیرپور، نوشہرو فیروز میں بھی ایف آئی آر کاٹی گئی، ٹنڈوالہیار کےتھانہ اے سیکشن ،دادو، بدین اور میر پور خاص میں بھی الطاف حسین کیخلاف پرچہ کٹ گیا۔

- Advertisement -

لاڑکانہ کے مارکیٹ تھانے میں شہری ارسلان برڑو کی مدعیت میں دفعہ ایک سو ترپن اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں شہری شوکت علی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کروائی گئی۔

گھوٹکی میں ایڈوکیٹ محمد مراد لوند کی مدعیت میں تھانہ میرپور ماتھیلو پر سیکشن ایک سو اکیس،ایک سو تپن اور ایک سو چوبیس کے تحت ایف آئی آر کاٹی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں