site
stats
بزنس

فٹ بالز کی برآمد سے 74 لاکھ ڈالر کی اضافی آمدن

اسلام آباد: حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال 2013-14ء کے گیارھویں ماہ مئی 2014ء کے دوران فٹ بالز کی برآمد سے 74 لاکھ ڈالر کی اضافی آمدن ہوئی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13ءکے ماہ مئی کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات کا حجم ایک کروڑ44 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال کے ماہ مئی کے دوران فٹ بالز کی برآمد سے حاصل ہونے والے غیر ملکی زر مبادلہ کا حجم دو کروڑ18 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح مالی سال 2012-13ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2013-14ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز کی ملکی برآمدات میں 7.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top