فیس بک چیٹنگ پر پابندی، طالب علم نے خود کشی کرلی -
The news is by your side.

Advertisement

فیس بک چیٹنگ پر پابندی، طالب علم نے خود کشی کرلی

الہ آباد: آج کل نو عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شدت پسندی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے،  بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ، جہاں 9 ویں جماعت کے طالب علم نے فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد کے علاقے پارسا نگر کے رہائشی ودیاکانت شکلا نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو فیس بک استعمال کرنے سے منع کیا، جس پر لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارلی۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل امریکی ریاست کولاراڈو میں 12سالہ بچی نے ’’آئی فون‘‘ واپس لینے پراپنی ماں کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں