فیصل آباد: حکومت کی جلد بازی، سرکاری عمارتوں پر پرچم الٹا لہرادیا -
The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد: حکومت کی جلد بازی، سرکاری عمارتوں پر پرچم الٹا لہرادیا

 فیصل آباد : سیاسی ہلچل نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کی جلد بازی نے فیصل آباد میں سرکاری عمارتوں پر پرچم الٹا لہرادیا۔

ملک کو چلانے والے سیدھے سیاستدانوں نے قومی پرچم کو الٹا لہرا دیا، جانے کیا جلدی تھی فیصل آباد انتظامیہ نے جلد بازی میں سیدھے کام بھی الٹے کردئیے۔ انتظامیہ نے نااہلی کی انتہا کردی کہ سرکاری عمارتیں شرمندگی کا سبب بن گئی۔

اسکول اور کالج کی درسگاہوں پر لہراتا ہوا الٹا پرچم مستقبل کے معماروں کو الٹا سبق سیکھا رہا ہے، وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے واقع کا سرسری طور پر نوٹس لیتے ہوئےکہا کہ کوئی بڑی بات نہیں۔

جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یکم اگست سے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کی عمارات پر قومی پرچم لہرانے کا حکم جاری کیا تھا، سرکاری مشینری نے ضلع کونسل ، گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج عیدگاہ روڈ ، ایم سی ہائی اسکول کوتوالی روڈ کی عمارات پر نصب کئے گئے قومی پرچموں میں چاند تارا الٹا بنا ہوا ہے جبکہ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن اور ٹی ایم اے لائل پور ٹاؤن کی عمارات سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر نصب قومی پرچم الٹے لٹکائے گئے ہیں۔

سول سوسائٹی کی طرف سے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہوئے قومی پرچم درست کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں