کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت چارسال جبکہ عالمی سطح پر سونے کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔
شادیوں کے سیزن میں سونا سستا ہونے پر خواتین خوش ہیں، گزشتہ روز صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا مزید 450 روپے سستا ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کے نرخ 44250 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 386 روپے کم ہوکر 37928 روپے کا ہوگیا۔
دو روز میں فی تولہ سونا 1150 روپے سستا ہوچکا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت چار سال جبکہ عالمی منڈی میں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1100 ڈالرسے بھی نیچے چلی گئی ہے۔
سونے کی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے۔