کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون کرکے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی خوش آئند ہے جو ایم کیوایم پرعوام کے اعتمادکی مظہرہے۔
انہوں نے اس کامیابی پر سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے ایم کیوایم کی قیادت اور کارکنوں کومبارکبادپیش کی ۔ الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی مبارکبادپیش کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔