خیبرایجنسی: شمالی جنوبی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں آپریشن متاثرہ بائیس ہزار سے زائد خاندان آبائی علاقوں کو واپس چلےگئے۔
قبائلی آپریشن متاثرین خاندانوں کی آبائی علاقوں کوواپسی کاعمل تیزی سے جاری ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جاری کامیاب آپریشنز کے بعد بائیس ہزار تین سو اٹھارہ خاندان گھروں کو واپس چلے گئے۔
ان میں سے انیس ہزارچارسو چونسٹھ خاندانوں کواے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔
خیبرآپریشن ون اور ٹو کے سترہ ہزارتین سو انتیس خاندانوں نے خیبر ایجنسی میں دوبارہ گھرآباد کرلئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے چار ہزار سات سو نواسی اور جنوبی وزرستان کےدوسوخاندان بھی آبائی علاقوں کارخ کرچکے ہیں۔
سرکاری حکام کےمطابق جنوبی وزیرستان جانے والےافراد کو ڈھائی ہزار سم کارڈ بھی دیئے گئے ہیں۔