ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے سڈنی میں نیٹ پریکٹس میں مصرو ف ہے۔ قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم ان دنوں سڈنی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔ محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کے سبب پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ پے در پے شکست کے بعد کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

کھلاڑیوں کو بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کرائی جارہی ہے۔ فیلڈنگ کوچ قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کی پرانی عادت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں کی خامیوں کے دور کرنے کے ساتھ ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے لیکچرز بھی دیئے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم دو دن اور پریکٹس کرے گی جس کے بعد نو فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم میچ کھیلے گی ۔

بارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے وارم میچ کھیلا جائے گا۔ پندرہ فروری کو قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں