قومی ہیرو راشد منہاس شہید کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم تیار -
The news is by your side.

Advertisement

قومی ہیرو راشد منہاس شہید کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم تیار

قومی ہیرو راشد منہاس شہید کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم تیار کرلی گئی ہے۔

رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر طلال فرحت نے راشد منہاس شہید پر خصوصی دستاویزی فلم  فلک کو چھو کر آئے ہیں” کے عنوان سے تیار کی ہے۔

فلم کی کہانی راشد منہاس کی نجی زندگی، ان کے معمولات زندگی اور شہادت پر مبنی ہے، پہلی بار راشد منہاس کے گھر والوں سمیت ان کے قریبی دوست نے کیمرے کے سامنے آکر تفصیلات بیان کیں۔


طلال فرحت نے کہا کہ لہٰذا میں نے راشد منہاس کے گھر جا کر ان کی چھوٹی سے چھوٹی باتیں اور معلومات اکٹھی کیں اور اس پر اسکرپٹ لکھ کر اسے اسکرین پر پیش کرنے کا سوچا، اس فلم کو بنانے کا مقصد نئی نسل کو راشد منہاس کی وہ باتیں بتانا ہیں، جو ان کے گھر سے شروع ہو کر ان کے عظیم الشان کارنامے پر ختم ہوئیں۔

مجھے خوشی ہے کہ میں نے راشد منہاس کی زندگی پر یہ فلم بنا کر نئی نسل کو ان کے اس کارنامے کے ذریعے مشعل راہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں قومی ہیرو راشد منہاس شہید، نشان حیدر کی 40 منٹ پر مبنی دستاویزی فلم’’عظمت کا نشاں‘‘ بھی انہوں نے ہی تیار کی تھی، جو مقامی ٹیلی وژن چینل سے نشر کی گئی۔

یہ فلم قومی ہیرو کی زندگی کے بارے میں تھی ،جس میں ان کی زندگی کے واقعات کو بڑی خوبصورت انداز سے دکھایا گیا تھا اور پاکستان میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں