site
stats
پنجاب

لالیاں: نہر سے سربریدہ لاش برآمد

لالیاں: نہر سے نوجوان کی بوری بند تشدد زدہ سربریدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لالیاں کے نواحی گائوں میں نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ سر بریدہ نعش برآمد۔ نواحی گائوں پیلووال کے قریب نہر سے بوری بند سربریدہ لاش برآمد ہوئی جس کو تشدد کے بعد سر دھڑ سے الگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

لاش کو ہاتھ پائوں باندھ کر بوری میں بند کرکے نہر میں بہا دیا گیا تھا پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا، نوجوان کی عمر تقریباً چالیس سال ہے اور لاش تقریباً چوبیس گھنٹے پرانی ہے جبکہ تا حال نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top