لاہور:حلقہ پی پی 107میں دوبارہ گنتی کا حکم -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور:حلقہ پی پی 107میں دوبارہ گنتی کا حکم

لاہور: الیکشن ٹریبونل لاہور نے پی پی 107 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار نون لیگ کے سرفراز بھٹی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حلقے سے تحریک انصاف کی نگہت انتصار نے دھاندلی سے کامیابی حاصل کی ہے، لہٰذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے اور دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

جبکہ نگہت انتصار کے وکلاء کا کہنا تھا کہ عوام نے بھاری تعداد میں نگہت انتصار کو ووٹ دیئے اور کہیں بھی دھاندلی کی شکایت سامنے نہیں آئی، اس لئے درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں