site
stats
کھیل

لاہورلائنزنےممبئی انڈینزکوچھ وکٹوں سےشکست دے دی

 رائے پور: چیمپینئز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ میچ میں لاہورلائنز نےممبئی انڈینزکو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، میچ ختم ہونے میں آٹھ گیندیں بھی باقی تھیں۔

شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور سابق چیمپیئنز کو 135 رنز میں ہی ڈھیر کردیا۔

ممبئی انڈین کے وکٹ کیپر ادیتیہ نارائن سینتیس رنز بنا کر سر ِ فہرست رہے جبکہ مائیکل ہسی نے چھبیس بالز پر اٹھائیس رنز اسکور کئے۔

لاہور لائنز کی جانب سے اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ ناصر جمشید نے چھبیس اور احمد شہزاد نے چونتیس رنز بنائے۔

مین آف دی میچ عمر اکمل نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے اٹھارہ گیندوں پر اڑتیس رنز بنا کر لاہور لائنز کو جیت سے ہمکنار کیا۔

لاہور لائنز اپنا اگلا میچ اسی گراوٗنڈ میں سدرن ایکسپریس کے ساتھ سولہ ستمبر کو کھیلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top