لاہور کے اہم تجارتی مرکز لبرٹی مارکیٹ میں دو تاجر گروپوں کے درمیان تصادم اور ہوائی فائرنگ سے مارکیٹ بند ہوگئی۔
لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں کے دو گروپوں میں تصادم اور ہوائی فائرنگ کے باعث لبرٹی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شاپنگ پر آئے افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔
واقعہ کے بعد تاجروں نے دکانیں بند کردیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افرد کو حراست میں لے لیا، ایک گروپ کا کہنا ہے کہ مخالف گروپ سود کا کاروبار کرتا ہے، روکنے پر انہوں نے فائرنگ کی اور بٹ مار کر ہمارے ایک ساتھی کو زخمی کیا۔