لاہور: لبرٹی پلازہ میں سات گھنٹے سے لگی آگ پرقابو نہ پایاجاسکا، کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کرخاک ہوگیا، ریسکیوعملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
لاہور لبرٹی مارکیٹ کے سپر اسٹور میں خوفناک آتشزدگی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ علی الصبح اچانک بھڑک اٹھی، ایک جانب فائرفائٹر کا عملہ اسے بُجھانے کیلئے کوشاں رہا تو دوسری طرف بپھری آگ نے عمارت کی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
خوفناک آتشزدگی نے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کو پھونک ڈالا، بتایا گیا کہ آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گیارہ برس پہلے بھی یہ پلازہ آتشزدگی کا شکار ہوچکا ہے۔