لاہور: ایک ذمہ دارپاکستانی شہری نے لاہور میں ایک قیمتی نسل کے کچھوے کو بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ وائلڈ فیڈریشن پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کیا ہے کہ لاہور کے رہنے والے ایک شہری نے قیمتی نسل کے انڈین فلیپ شیل کچھوے کو مرنے سے بچالیا۔
Joining hands: A concerned citizen of #Lahore rescues a stranded Indian flapshell turtle and reports it to @WWFPak pic.twitter.com/C6VivEj6an
— WWF-Pakistan (@WWFPak) July 31, 2015
حالانکہ جانوروں کی بہبود کی اس تنظیم نے واقعے کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں لیکن ان کے مطابق اس شہری نے اس کچھوے کو بچا کر انہیں رپورٹ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈین فلیپ شیل کچھوا صر ف جنوبی ایشیا میں ہی پایا جاتا ہے۔