لاہور: تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئی جی پنجاب کے خلاف لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پنجاب میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کیخلاف آئی جی پنجاب کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان کو رہا نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراساں اور غیرقانونی طور پرگرفتار نہ کیا جائے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتی حکم کے باوجود گرفتاریاں کررہی ہے جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔