اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

لاہور: تیزرفتاربس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کوروند ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تیزرفتاربس نے سٹاپ پرکھڑے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو کچل کرہلاک کردیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی جبکہ ایک دوسری بس پربھی پتھراؤ کیا۔

لاہور کے علاقے لیاقت آباد کارہائشی آٹھویں جماعت کا طالب علم 16 سالہ شاہ زیب اکبرچوک کے قریب بس سٹاپ پر کھڑا تھا کہ تیز رفتار بس کی زد میں آکرکچلاگیا۔

متاثرہ طالب علم کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

واقعہ کے بعد اہلِ علاقہ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے متعلقہ بس کو آگ لگا دی جبکہ پتھراؤ کرکے ایک اور بس کو بھی نقصان پہنچایا۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کربس کو مکمل جلنے سے بچا لیا جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور بس کے کنڈیکٹر کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ ڈرائیور جائے وقعہ سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد طالب علم شاہ زیب کی میت ورثاء کے حوالے کردی، مقتول کو ڈیفنس کے علاقےچرڑپنڈ میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں