لاہور : پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر پولیس نے مغلوپورہ ،مین بلیوارڈ ، مسلم ٹاون ، ریس کورس سمیت کئی علاقوں میں ون ویلنگ کرنے والے درجنوں منچلوں کو گرفتار کرلیا۔
- Advertisement -
گرفتار شدگان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ یہ منچلے تیز رفتار موٹر سائیکلیں چلا کر مختلف حادثات کا شکار بنتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔