The news is by your side.

Advertisement

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کل دوسرے ٹی 20میں مدمقابل

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی ہوگا۔

چھ سال بعد ملک میں پہلا انٹرنیشنل میچ ملک کے کونے کونے سے شائقین کی بڑی تعداد اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم امڈ آئی، میدان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

دوسرے میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور ٹکٹس کی فروخت جاری ہے، جو پہلا میچ نہ دیکھ سکے وہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے ٹکٹس خرید رہے ہیں۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ میں شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

مختار احمد کی دھواں دھار اننگز نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو یادگار بنادیا، دوسرے میچ کے لئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا میچ شام سات بجے ہی شروع ہوگا، گرین شرٹس کلین سوئپ کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں