لاہور: نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث زیرِعلاج خاتون جان کی بازی ہارگئی۔
لاہور بند روڈ کے رہائشی محنت کش محمد سرور کی پینتیس سالہ بیوی ریحانہ بچے کی پیدائش کے لئے لیڈی ایچی سن اسپتال میں زیرِ علاج تھی، لواحقین کے مطابق طبی عملہ مریضہ کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود پانچ گھنٹے نظر انداز کرتا رہا، جس سے مریضہ چل بسی جبکہ اسپتال کا عملہ لواحقین کو میت دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔
ورثاء کے احتجاج پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور میڈیا کی مداخلت کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی، ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ پینتیس سالہ ریحانہ ڈاکڑوں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہوئی ہے، ورثاء نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔