site
stats
Uncategorized

لاہور: کمسن بچے سے زیادتی/قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور: چھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورگرین ٹاوٗن میں چھ سالہ بچے کو زیادتی کرنے والا 17 سالہ شعیب جو کہ حجام کی دکان پر ملازم تھا، عدالت میں پیشی کے موقع پرپولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی پرلےجایا جارہا تھااس موقع پرملزم نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کرفرارہونے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پراس نے گولیاں بھی چلائیں اور پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔


چھ سالہ بچے کا سفاکانہ قتل، لاش چھت سے لٹکا دی


ملزم کو گرین ٹاوٗن کے رہائشی چھ سالہ معین کے ساتھ زیادتی اورقتل کے جرم میں گرفتارکیا گیا تھا،مجرم نے اقبالِ جرم بھی کیا تھا۔ معین کی لاش مقامی مسجد کی بالائی منزل پرواقع کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔

بچے کے ساتھ مسجد میں زیادتی اورقتل کے واقعے کاوزیراعلیٰ شہبازشریف نے سختی سے نوٹس لیاہواتھااوراس معاملے پرپولیس پر بے پناہ دباؤ تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top