لاہور: علاقہ کوٹ خواجہ سعید میں گھرمیں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ماں جھلس کر شدید زخمی ہو گئی ۔
لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے ایک گھر میں آگ لگنے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
گھر میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جاں بحق ہو نے والے بچوں میں پانچ سالہ عنہا،آٹھ سالہ دعا،گیارہ سالہ زین،بارہ سالہ منا ہل اور ڈیڑھ سالہ جڑواں بھائی اذان اور اذہان شامل ہیں ،جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔