The news is by your side.

Advertisement

لاہور ہائیکورٹ: 14 اگست مارچ روکنے کیلئے درخواستوں کی سماعت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے چودہ اگست کا مارچ روکنے کیلئے دائر درخواستوں پر حکومت سے معاملے کے پرامن حل کیلئے لائحہ عمل اور عمران خان سے مطالبات طلب کر لئے۔

جسٹس خالد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایک روز پہلے عدالت نے وزیراعظم کو عمران خان کے گھر جانے کی تجویز دی تھی، کیا اس پر عمل ہوا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر معاملہ افہام تفہیم سے حل نہ ہوا توحالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، حادثہ ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا۔

جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تنازع کے پرامن حل کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہوئی ہے، حکومت کے دروازے بات چیت کے لئے کھلے ہیں، تحریک انصاف کے وکلا نےعمران خان سے ہدایات لینے کے لئے مہلت کی استدعا کی، جس پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں