لاہور: ینگ نرسز کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور: ینگ نرسز کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

لاہور میں ینگ نرسز نے اپنے مطالبات کے لیے پانچ روز سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق نرسز نے ایم ایس میو اسپتال سے مذاکرت کیے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کاوقت دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے اور ایسا احتجاج کریں گے کہ لاہور شہر کی شاہراہیں بند کردیں گے۔

نرسز نے بتایا کہ ایم ایس میو اسپتال سےمذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم مطالبات منظور نہ ہوئے تو رمضان کے بعد دوبارہ احتجا ج کریں گے اور اس بار احتجاج کی شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ارکان سروس اسٹرکچر کی تیاری، گریڈ اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاج کررہے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں