site
stats
پاکستان

لا ہور: جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماعِِ عام آج سے شروع

لاہور: جماعت اسلامی کا تین روز ہ عالمی اجتماع اکیس نومبر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے، امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اجتماع ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ کی تحریک ثابت ہوگا۔

مینارِ پاکستان گراؤنڈ اور اس سے ملحقہ آزادی پارک میں تین روز کے لئے خیمہ بستیوں کا شہر آباد ہوگیا ہے، تین ہزار سے زائد کارکنان نے دن رات انتظامات کرکے خیمہ بستیوں کا شہر آباد کیا۔ جس میں چاروں صوبوں، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر سے آنے والے افراد تین دن تک قیام کریں گے۔

اجتماع میں شرکاء کی سہولت کیلئے جگہ جگہ نقشے آویزاں کئے گئے ہیں، جس سے عام فرد بھی اپنا متعلقہ ضلع اور مقام آسانی سے تلاش کرسکے گا، اجتماع گاہ کی سکیورٹی کے لئے جماعت اسلامی کے پانچ ہزار سے زائد رضا کاروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اجتماع میں دس سیشن ہوں گے، ان میں دنیا بھر سے سے آئے، جماعتِ اسلامی اور اخوان المسلمین کے رہنما، کارکنان کی سیاسی تربیت میں حصہ لیں گے، ان سیشنز میں اسلامی دنیا کے حالات، پاکستان اور بالخصوص خواتین کے مسائل پرکانفرنسز منعقد کی جائیں گی ۔

اجتماع کے اختتام پرامیر جماعتِ اسلامی اپنے خطاب کے دوران اہم اعلانات بھی کریں گے، اجتماع تئیس نومبر تک جاری رہےگا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top