لندن : لندن بم دھماکوں کو دس سال گزر گئے، دہشتگردی واقعےمیں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں برطانیہ بھرمیں تقریبات کی جارہی ہے۔
سات جولائی دوہزار پانچ لندن کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا، جب زیرِ زمین تین ریلوے اسٹیشن اور ایک بس دہشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بنی، میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راؤلی کا کہنا ہے کہ دس برس پہلے بم حملوں کے بعد ملک میں دہشتگردی کے پچاس خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔
- Advertisement -
لندن حملوں میں مرنے والوں کے احترام میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، برطانیہ کی مسلم کونسل نے مساجد میں دعائیہ تقریبات اور امن افطار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سات جولائی دوہزار پانچ لندن دہشتگردی کی اس کارروائی میں باون افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئےتھے جبکہ واقعے میں ملوث چار حملہ آور بھی دھماکوں ہی میں مارے گئے تھے۔