site
stats
انٹرٹینمںٹ

لولی وڈ فلم ’نامعلوم افراد‘عیدالاضحیٰ پرریلیز کرنے کا اعلان

کراچی : لولی وڈ فلم’نامعلوم افراد‘ کو اس سال اکتوبرمیں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

          پاکستانی فلم “نامعلوم افراد” کو ایسے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے جب بولی وڈ کی دو بڑی فلمیں ‘حیدر اور بینگ بینگ’ بھی ریلیز ہورہی ہیں، فلم  کے کرتا دھرتا فرازعلی مرزا اور مہدی علی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ ان کی فلم بولی وڈ فلموں کے مقابلے میں ملک بھر کے سینماؤں اورملٹی پلیکس پردھماکے دار اور زبردست بزنس کرے گی۔

فلم کے پروڈیوسرزکا کہنا ہے کہ ’نامعلوم افراد‘ کی کہانی اچھوتی اوراداکاروں کی پرفارمنس شاندار ہے کیونکہ ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری اس قابل ہوچکی ہے کہ بولی وڈ فلموں کو کسی بھی لمحے اور کسی بھی موقع پر کانٹے کی ٹکر دے سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے گزشتہ سال عیدالضحیٰ پر 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی بلال لاشاری کی سپر ہٹ فلم ’وار‘ ثابت ہوئی تھی۔

نا معلوم افراد کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، سلمان شاہد، فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات جبکہ ابھرتی ہوئی اداکارعروا حسین اورمعروف مزاحیہ اداکار محسن عباس حیدر اپنی شاندار پر فارمنس سے فلم بینوں کے دل جیتیں گے۔

نامعلوم افراد ایک کامیڈی تھرلر فلم ہے، اس کی کہانی تین ایسے مزیدار کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے خوابوں اور ارمانوں کو پورا کرنے کے چکر میں ایسے پھنستے ہیں کہ انہیں اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم کی کہانی کا ٹائٹل اگرچہ روز مرہ کی خبروں میں نا معلوم افراد سے مشابہہ ہے مگر اس فلم کی کہانی کا تعلق ان نامعلوم افراد کی زندگی سے بالکل نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top