site
stats
پاکستان

لڑکی نے بے وفائی پر لڑکے کو دہشتگرد ٹھہرا دیا

لاہور: ایک لڑکی نےمحبوب کی شادی رکوانے کے لیے ون فائیو پر کال کرکے اسے دہشت گرد قرار دے دیا۔

لاہور میں زویا نامی لڑکی نے اپنی محبت کو جاتا دیکھا تو اسے روکنے کے لیے ایسا حربہ اپنایا کہ سب کو حیران کردیا، ون فائیو پر کال کی اور کہا کہ آصف نامی شخص بارہ ربیع الاول کےجلوس پرحملہ کرنےوالا ہے، جو پہلے واہگہ بارڈر حملے میں بھی ملوث تھا۔

زویا آصف کو پسند کرتی تھی لیکن ان دونوں کی محبت کے درمیان آصف کی ماں آگئی، آصف کی شادی کہیں اور طے ہوگئی تو زویا نے شادی رکوانے کے لئے انتہائی قدم اٹھایا۔

ون فائیو پر کال کرکے اسے دہشت گرد قرار دے دیا جب پولیس کو زویا کے جھوٹ کا پتہ چلا تو اسے گرفتار کرلیا ہے۔

لڑکی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آصف سے اسکا تعلق سات سال سے ہے اور وہ آصف سے شادی کرنا چاہتی تھی ، وہ آصف کی کسی اور سے شادی برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔

اسکا کہنا تھا کہ اس نے 15 پر جھوٹی کال یہ شادی رکوانے کے لئے کی تھی۔ پولیس نے تفتیش کر کے لڑکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top