ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

لیگی رہنماء صدیق الفاروق کی عید سے پہلے عید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کو عید کی خوشیاں عید سے پہلے ہی مل گئیں، ایک ساتھ نو ماہ کی تنخواہ چالیس لاکھ روپے کا چیک مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تنخواہ وزیرِاعظم نے پانچ لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی، صدیق الفاروق نے نوماہ کی تنخواہ کا چالیس لاکھ روپے کا چیک بھی وصول کرلیا۔

صدیق الفاروق کو ذاتی استعمال کے لیے دو نئی گاڑیاں بھی دے دی گئیں ہیں، متروکہ وقف املاک کے چیئرمین اس سے پہلے  بغیر تنخواہ کے کام کررہے تھے۔

سابق چیئرمین آصف ہاشمی تنخواہ ہی نہیں لیتے تھے مگر صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ میں زمین دار نہیں اس لئے مجھے سے چھ لاکھ نوے ہزار تنخواہ کا ماہانہ دیا جائے مگر بات پانچ لاکھ پر ٹھہر گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں