جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ماہرین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کے مختلف شعبے جن میں زراعت، ماہی گیری اور مویشیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے ڈائریکٹر جنرل نعیم مغل کا کہنا تھا کہ پیداواری زمین غیر پیداواری زمین میں تبدیل ہورہی ہے، جبکہ درجہ حرارت میں سخت تبدیلیاں ہونے کی وجہ سے زمین بنجر اور سمندری مداخلت کے بنا بارشوں میں بھی تبدیلی آئی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک وسیع مسلہ ہے جس کے لئے کثر ردعمل حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور مختلف محکموں کو اس کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

موسمیاتی تبدیلی ڈویژن پاکستان کے سربراہ سید امجد حسین کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ورکشاپ میں ماہرین نے کہا کہ پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کئی زاویوں سے مرتب ہورہے ہیں، جن میں قدرتی آفات کے آنے میں تیزی، گرم و سرد موسموں میں انتہائی شدت، زرعی پیداوار میں کمی گلیشئرز کا پگھلنا، موسمیاتی نقل مکانی اور آبی وسائل کا ضیاع شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں