پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ماڈل ایان علی لاہورہائی کورٹ سے ضمانت پررہا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں سے ضمانت پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی آج لاہور ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انکے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کے خلاف کسی قسم کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

دوسری جانب کسٹم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایان علی کے خلاف مکمل شواہد موجود ہیں کسی کو بھی 10ہزار ڈالر سے زیادہ رقم لے کر بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں جبکہ ایان علی کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

اس کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان نے بورڈنگ پاس نہیں لیا تھا اس لئے ان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوتا۔

عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد ماڈل ایان علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل ایان مقامی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں جہاں ان پر فردِ جرم عائد کرنے کے بجائے 27 جولائی کو پیشی پر طلب کیا گیا تھا۔

 ایان علی کو 13 مارچ 2015 کو بینیظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے گرفتار کیا گیا تھااوران کے پاس سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں