راولپنڈی: آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کےلئے پانچ ٹرکوں پرمشتمل امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے بہادرجوان پنجاب کے متاثرینِ سیلاب کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں، پاک فوج کی مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں زوروشورسےجاری ہیں، آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ٹرکوں میں چالیس ٹن کا امدادی سامان چی ایچ کیو سے روانہ کردیاگیاہے۔
ترجمان کے مطابق مختلف شہروں میں انتیس ریلیف کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں بھی تین کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، پاک فوج کی جانب سے سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں، جہاں متاثرینِ سیلاب کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔