site
stats
کھیل

محمد حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ میں ناکام

پاکستان کے مایہ نازآل راوٗنڈر محمد حفیظ بھارتی شہر چنائی میں ہونے والاغیرباوٗلنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اے آر وائی نیوز کو تصدیق کی ہے کہ چنائی میں ہونے والا رسمی باوٗلنگ ایکشن کا ٹیسٹ منفی رہا۔

آئی سی سی میں ورلڈکپ اسکواڈ کی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ سات جنوری ہے اور اب سیلیکٹرز کو محمد حفیظ کی بیٹنگ پر انحصار کرنا ہوگا۔

کیونکہ ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں لہذا پی سی بی نے آئی سی سی کے آفیشل ٹیسٹ میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس میں ناکامی کی صورت میں حفیظ آئندہ ایک سال تک دوبارہ ٹیسٹ نہیں دے پائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top