اسلام آباد / کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گرمی نےشہریوں کا برا حال کردیا۔
عوام میںٹھنڈی اشیائےخورونوش کااستعمال بڑھ گیا، اورلوگ پارکوں اوردیگرمقامات میں درختوں کے نیچے پناہ لے رہے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں لوگ نہروں پرجا پہنچے۔
محکمہ موسمیات نے بھی کہہ دیا ہے کہ سندھ، بلوچستان، جنوبی، وسطی پنجاب اورزیریں خیبرپختونخواہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
تاہم جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور،راولپنڈی، گوجرانولہ،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اتواراور پیرکو بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہاجبکہ سندھ،جنوبی،وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔