site
stats
کھیل

مصباح الحق کی کپتانی کھیلنے کو تیار ہوں، شاہد آفریدی

لاہور: شہریار خان کا پریس کانفرنس میں آفریدی پر برسنا کام کرگیا، بوم بوم نے یو ٹرن لیتے ہوئے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی کا وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

شہریار خان کا پریس کانفرنس میں آفریدی کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرنا اور ٹیم میں آفریدی کی شمولیت پر سوالیہ نشان اٹھانا کام کرگیا، ٹیم میں جگہ بچانے کے لئے بوم بوم نے وقت ضائع کیے بغیر معذرت کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاری کردہ وضاحتی بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کیلئے مصباح الحق بہترین چوائس ہیں، مصباح الحق کی کپتانی میں پہلے بھی کھیلا ہوں اور آگے بھی کھیلنے کو تیار ہوں۔

آفریدی نے کہا ہے کہ مصباح کو میرا مکمل تعاون حاصل ہے، پاکستان ٹیم کی کپتانی پھولوں کا سیج نہیں، مصباح اور مجھے اس بات کا اندازہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کپتانی کے معاملے کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور یہ اعزاز مھجے کئی بار حاصل ہوچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top