منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

معاشی مسابقت کے حوالے سے پاکستان 129 ویں نمبرپرآگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ برائے 2014-15ءمیں پاکستان چار درجے بہتری کے ساتھ 129 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔

ورلڈ اکنامک فورم کی دنیا کی 144 معیشتوں میں مسابقت کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیداواریت، اختراع و جدت اور خوشحالی کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے درجہ بندی میں پاکستان کی چار درجے بہتر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ مسلسل پانچویں سال عالمی مسابقتی رپورٹ میں پہلے نمبر پر ہے، سنگاپور دوسرے، امریکہ تیسرے اور فن لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں جرمنی پانچویں، جاپان چھٹے، ہانگ کانگ ساتویں، نیدر لینڈ آٹھویں، برطانیہ 9 ویں اور سویڈن 10 ویں نمبر پر ہے، جبکہ ورلڈ اکنامک فورم کے مرکز برائے عالمی مسابقت کے کنٹری پارٹنر مشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش اس درجہ بندی میں بالترتیب 71، 73، 102، 103 اور 109 ویں نمبر پر ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں