معروف پاکستانی کامیڈین اداکار مقصود حسن انتقال کرگئے -
The news is by your side.

Advertisement

معروف پاکستانی کامیڈین اداکار مقصود حسن انتقال کرگئے

کراچی : معروف پاکستانی کامیڈین اداکارمقصودحسن سرسٹھ برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، ان کے جانے سے شوبز کی دنیا سےتعلق رکھنے والے افراد اور ان کےمداح غمزدہ ہیں۔

فن کی دنیا میں اپنے کام سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مقصود حسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان میں صداکاری سے کیا، اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرنے والے مقصود حسن کو سینیئر اداکاروں میں شامل کیا جاتا ہے۔

انھوں نے اپنی زندگی کے پچاس برس فنکاری کے نام کئے، مقصود حسن کے مشھوراسٹیج ڈراموں میں بکرا قسطوں پر، ہم لوگ، آج بھی لوگوں کو یاد ہے جبکہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر چلنے والا منفرد ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ میں ان کا کردار یادگار ہے۔

مقصود حسن نے کئی فلموں میں فن کاری کی،’’جاگ اٹھا انسان‘‘ ادکار محمد علی کے ساتھ ان کی یاد گار فلم تھی، اپنی فنکاری سے بڑا نام کمانے والے مقصود حسن نے لواحقین میں ایک بیوہ کو سوگوارچھوڑا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں