معطلی کے وقت کوشش تھی کہ خود کو زیادہ فٹ رکھ سکوں، محمد عامر

کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا شکار محمد عامر کا کہنا ہے کہ معطلی کے وقت کوشش تھی کہ خود کو زیادہ فٹ رکھ سکوں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے معطل فاسٹ بولر نے کہا کہ جتنا وقت کرکٹ سے دور رہا خود کو زیادہ سے زیادہ فٹ رکھنے کی کوشش کی،کرکٹ میں واپسی پر پہلے سے زیادہ بہتر نظرآؤں گا۔
محمد عامر نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں سیکھنےکیلئےبہت کچھ ملتاہے۔ فٹنس کا خصوصی خیال رکھا ہے،محمد عامر پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے عامر نے کہا کہ قومی ٹیم میں اعتماد کی کمی تھی جو دور ہوتی نظرآرہی ہے۔