برسبین: معطل پاکستانی بولرز سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی تفصیلات منظرِعام پر آگئی ہے، جس کے مطابق ان کے بازو کا خم چالیس ڈگری سے بھی زیادہ ہے۔
پابندی کا شکار سعید اجمل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ برسبین میں ہونے والے بائیو میکینل ٹیسٹ کی رپورٹ نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعید اجمل سے ٹیسٹ کے دوران آٹھ اوورز کروائے گئے، جس میں آف اسپین، ٹاپ اسپین اوردوسرا بھی کروائی گئی لیکن تینوں ہی گیندیں آئی سی سی کے پندرہ ڈگری کے معیار پر پورا نہیں اتر سکی۔
رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کے بائیو میکینکل ٹیسٹ میں بازو کے خم کا اوسط چالیس ڈگری رہا اور کچھ گیندوں میں سعید اجمل کے بازو کا خم چالیس ڈگری سے بھی زیادہ رہا۔ بائیو میکینک جانچ کیلئے ٹیسٹ کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی برسبین کے ستائیس کیمروں کی آنکھیں سعید اجمل کے ایکشن پر مرکوز تھی۔