The news is by your side.

Advertisement

معمولی سی غلطی پر گھریلو ملازمہ کا قتل

فیصل آباد : بربریت کی انتہا ہوگئی، معمولی سی غلطی پر مالکان نے تشدد کرکے گھریلو ملازمہ کو قتل اور ایک ملازمہ کو زخمی کردیا۔

 فیصل آباد کے علاقے شادمان کالونی میں ایک اور درد ناک واقعہ پیش آیا، اوکاڑہ کے محنت کش رضوان کی بارہ سالہ بیٹی ماریہ زعیم شاہ کے گھر ڈیڑھ سال سے صرف دو ہزار روپے کی معمولی تنخواہ پر ملازم تھی۔

منگل کی شب کپڑوں پر استری کرتے ہوئے کپڑے جل جانے پر زعیم شاہ اور اس کی اہلیہ زینب نے گھر کے کاموں پر مامور دونوں ملازماؤں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے ماریہ کے دونوں بازو ٹوٹ گئے اور بے چاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اور آٹھ سالہ صفیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان مقتولہ کے باپ کو بخار سے ہلاکت کی اطلاع دے کر گھر سے فرار ہوگئے، پولیس نے سرگودھا روڈ سے دونوں روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقتولہ کے لواحقین نے زعیم شاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے گھر کا گیٹ توڑ دیا اور گاڑی پر پتھراؤ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں