site
stats
Uncategorized

مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد : عالمی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

عالمی قیمتوں میں اضافے سے مقامی سطح پر فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار نو سو چوالیس روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ہے ۔

مقامی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت سینتیس ہزار چار سو چھ روپے فی ٹن ہوگئی ہے ۔

دنیا بھر میں آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی محدود ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top