ملتان: نامعلوم موٹر سائیکل سوارروں کی فائرنگ سے دوٹریفک وارڈنز اور دوراہگیروں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔
کچہری چوک کے قریب ٹریفک وارڈنز نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجہ میں ٹریفک وارڈنز حامد ، نسیم الحق اور دو راہگیر ناصر اور شکیل سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ریسکیو نے زخمی افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندی کر دی ہے۔