ملتان میں فیس بک پر دوستی کر کے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، لڑکیاں پرائیویٹ کالج کی طالبات ہیں۔
فیس بک پر دوستی کا جھانسہ ، ملاقات اور پھراغواہ ، ملتان پرانا شجاع آباد کی رہائشی نجی کالج کی طالبات عائشہ اورتحریم ، جو۔گھر سے نکلیں تھیں کالج جانے کے لئے، لیکن اپنے فیس بک دوستوں سے ملنے چلی گئیں، اور پھر گھر نہ لوٹیں، یہ دونوں لڑکیاں فیس بک دوستوں کے ہاتھوں اغوا کر کے راولپنڈی بھیج دی گئیں۔
جب لڑکیاں گھر نہ لوٹیں تو والدین نے رابطہ کیا، پولیس نے موبائل فون کے زریعے حسن پروانہ سے دونون ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرارہوگئے، راولپنڈی پولیس نے دونوں لڑکیوں کی بازیابی کے بعد وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ امیر گھرانوں کی لڑکیوں کو فیس بک کے ذریعے دوستی کا جھانسہ دیتے رہے ہیں، تفتیش ابھی جاری ہے مزید اغواہ کی وارداتوں کے انکشافت کا خدشہ ہے۔