اسلام آباد / لاہور /پشاور / فاٹا / کشمیر / کراچی : آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ ، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ، سرگودھا،ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)،خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، بلوچستان (ژوب ، سبی ، کوئٹہ، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن )، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران مزید مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر ، گلگت بلتستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم ایجنسیز میں اتوار سے منگل کے دوران اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
تین روز بعد مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔جس کے باعث سکھر، لاڑکانہ، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ژوب، سبی، نصیرآباد، ڈی آئی خان ڈویژن میں سوموار سے جمعرات کے دوران اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں اور کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر): گوجرانوالہ81 ، مری 53، کراچی (لانڈھی 49، فیصل بیس33، صدر30، ماڈل اوبزرویٹری18، جناح ٹرمینل24، آئی۔ایم-جی18، گلشن حدید 15، نارتھ کراچی12، مسرور بیس، ناظم آباد11)، ڈپلو 46، راولاکوٹ 42، کاکول34، شہید بینظر آباد 25، سانگھڑ23، پڈعیدن22، قصور21، لاہور(سٹی14، ائیرپورٹ 02)،بھکر10، بہاولپور(ائیرپورٹ)، چھاچھرو07، جوہرآباد، لاڑکانہ06، کوٹلی، مظفرآباد، رسالپور 05، موہنجوداڑو 04، بدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ03 ، سیالکوٹ(ائیرپورٹ03، سٹی01)، نگر پارکر02، بہاولنگر، ٹھٹھہ اور چترال میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 43،سبی41، جیکب آباد، چلاس اور سکھر میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔