site
stats
پاکستان

ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکورٹی انتظامات سخت

اسلام آباد :  جاری کشیدہ صورتحال کے سبب کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک کے احساس ائیرپورٹس پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

اسلام آباد کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اسلام آباد بینظیر ائیرپورٹ سمیت دیگر شہروں کے احساس ائیرپورٹ پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اسلام آباد اور کراچی سمیت تمام ائرپورٹس پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

ائرپورٹس ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر ائرپورٹس پر اے ایس ایف اور اسکائی مارشل کی نفری میں مزید بڑھا دی گئی، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور گاڑیوں کو سخت چکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال کے سبب ائیرپورٹ کے گرد پولیس کا گشت بھی بڑھادیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top