جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ملک میں مٹی کا طوفان آنے والا ہے ، بارشیں بھی ہوں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک بھرمیں مٹی کا طوفان آنے والا ہے جس کے نتیجے میں موسلا دھار بارشیں بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹی کا طوفان پیر یا منگل سے ملک میں داخل ہوگا اور پھر آئندہ چار روز تک پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں رکھے گا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھاڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی سندھ کشمیراورگلگت بلتستان میں مٹی کاطوفان آسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سن دوہزاربارہ میں بھی ملک میں اسی نوعیت کا طوفان آچکاہےجس کے سبب خوب بارشیں ہوئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کا طوفان اپنے ساتھ موسلادھاربارش بھی لائے گا اس دوران حد نگاہ انتہائی کم ہونے کا خدشہ بھی ہے،ملک بھر میں گرد آلود طوفانی ہوائیں ایک ہفتے تک چلتی رہیں گی۔

ہوا کا طوفان جب صحرائی علاقوں سے گزرتا ہے تو اپنے دامن میں بے پناہ مٹی سمیٹ لیتا ہے جس کے سبب شہروں میں گرد کے طوفان آتے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے پنجگورمیں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں