The news is by your side.

Advertisement

ملک میں پولیو کے چار اور نئے کیس سامنے آگئے

کراچی: ملک میں پولیو کے چار اور نئے کیس سامنے آگئے، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دو سو ستاون ہوگئیں ہیں۔

پولیو سے پاک پاکستان کے خواب کو شدید خطرات لاحق ہیں، پولیو کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی نظر آرہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں پولیو کے نئے چار کیسسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد رواں سال مہلک وائرس کا شکار بننے والے بچوں کی تعداد دو سو ستاون ہوگئی ہے۔

وزیرِاعظم پولیو سیل کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں تین بچوں کا تعلق پشاور سے اور ایک کا جنوبی وزیرستان سے ہے، رواں سال فاٹا سے پولیو کے ایک سو باسٹھ، خیبرپختوانخوا سے چوون ،سندھ سے چھبیس ، بلوچستان سے بارہ جبکہ پنجاب میں تین پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں