The news is by your side.

موجودہ حکمران نیب سے خوف زدہ ہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیب اور عدالتوں کا سامنا کیا ہے مگر موجودہ حکمران نیب سے خوف زدہ ہیں ۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے سید یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ نیب وزیر اعظم کے ما تحت تھا لیکن میں نے اپنے دور حکو مت میں اس کو وزارت قانون کے حوا لے کردیا ۔شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے سا بق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چو ہدری شیر علی بھا نجے کی تعزیت کے لیے آئے تھے نہ کہ مک کا کے لیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کہ مسئلہ کشمیر اور سر کریک ،سیاچن کے حل کے بغیر بھارتسے کا میاب مذاکرات نہیں ہو سکتے ،ن لیگ نے این اے 153میں جب شفافیت سے ٹکٹ ہی نہیں دیا تو الیکشن کیسے شفاف کروا ئے گئی ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این اے 153میں بھر پور مقابلہ کر یں گئے اور مو لانا فضل الرحمن کا اسمبلی ممبران کو رن مرید کہنا انکے اپنے خیالات ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں