The news is by your side.

Advertisement

موسیقی کے لیجنڈ ایس ڈی برمن کا 108واں یومِ پیدائش

موسیقی کے لیجنڈ ایس ڈی برمن کا آج ایک سو آٹھواں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

موسیقی کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ایس ڈی برمن یکم اکتوبر انیس سو چھ میں بنگال کے گاؤں میں پیدا ہوئے، ایس ڈی برمن نے کرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا، جس کے بعد انہوں نے ہندی سنیما میں چھوٹی فلموں کیلئے گیت ریکارڈ کئے۔

ایس ڈی برمن نے سو سے زائد ہندی اور بنگالی فلموں کے لیے موسیقی دی، لتا منگیشکر ، محمد رفیع ، کشور کمار ، طلعت محمود جیسے نامور گلوکاروں نے برمن دا کی بنائی دھنوں پر گانے گائے ۔

فلم ٹیکسی ڈرائیور ، پیئینگ گیسٹ ، نو دو گیارہ ، کالا پانی، بمبئی کا بابو امر پریم ، دیوداس ، پیاسا اور کاغذ کے پھول جیسی مشہور فلمیں کی میوزک دی۔

ان کی فنی صلاحیت کو سراہتے ہوئے پدما شری ، نیشنل اور فلم فئیر ایوارڈز سے نوازہ گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں