پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

موقع پرستوں کو تحریک انصاف سے باہرنکالا جائے، حامد خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما حامدخان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جسٹس وجیہ کی رپورٹ پرعمل درآمد کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامد خان پارٹی اجلاس کے دوران جہانگیر ترین ، پرویز خٹک اور عبدالعلیم خان پر برس پڑے۔

انہوں نے موقع پرستوں کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اس وقت شوگر اور لینڈ مافیا کا قبضہ ہے۔

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک جیسے موقع پرستوں کو پارٹی میں لانے سے عمران خان کو منع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جسٹس وجیہہ الدین ٹربیونل کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جاتا، تب تک ناراض کارکنوں کی تحریک بند نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کو دھچکا موقع پرستوں کی وجہ سے لگا، اسحاق خاکوانی اور شعیب صدیقی اس قابل نہیں تھے مگر انہیں جوڈیشل کمیشن میں بھیجا جاتا رہا۔

لینڈ اور شوگر مافیا کی جگہ تحریک انصاف نہیں بلکہ نون لیگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جہاں پارٹی میں ہر چیز کے ایڈوائزر بنے ہیں وہیں پارٹی کا بیڑا غرق بھی انہی کے مشوروں سے ہوا۔

حامد خان نے پنجاب میں تحریک انصاف کے نئے منتخب ہونے والے آرگنائزر چودھری سرور کی بنائی گئی تمام صوبائی اور ضلعی تنظیمی کمیٹیوں کو بھی مسترد کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں